Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومٹاپ سٹوریپاک آرمی ایوی ایشن کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید

پاک آرمی ایوی ایشن کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید

پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی 17 ہلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایم آئی17 ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ریسکیو اور ریکوری ٹیمیں فوری طور پر حادثے جی جگہ پر پہنچ گئیں، حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔