ہومتازہ ترینپاکستان کی جانب سے پرتگال کے قومی دن پر مبارکباد

پاکستان کی جانب سے پرتگال کے قومی دن پر مبارکباد

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان نے پرتگال کے قومی دن کے موقع پر حکومت اور عوامِ پرتگال کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اس موقع پر جاری کیے گئے تہنیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ:

“پاکستان، پرتگالی جمہوریہ کے قومی دن کے موقع پر حکومت اور عوامِ پرتگال کو اپنی پُرخلوص اور دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔”

پاکستان نے اس موقع پر پرتگال کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے مزید فروغ کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔