Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینصدر پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی بہارہ کہو زون راجہ خالد کا اسلام آباد کیرئیر کالج کیانی روڈ بہارہ کہو کا دورہ

صدر پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی بہارہ کہو زون راجہ خالد کا اسلام آباد کیرئیر کالج کیانی روڈ بہارہ کہو کا دورہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی(پی ای ایس )بہارہ کہو زون راجہ خالد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد کیرئیر کالج کیانی روڈ بہارہ کہو کا دورہ کیا۔ انکے رکن مجلس عاملہ پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی قاری محمد اسلم چیمہ ، میڈیا کوآرڈینیٹر پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی راجہ امان اللہ خالد بھی موجود تھے۔

راجہ خالد نے چیئرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار ، ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر سے ملاقات میں پیرا کے اعلی حکام کا نجی سکولوں کو دس بجے تک سمر کیمپ چلانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ای ایس طلبا کے مستقبل کو محفوظ اور کامیاب بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ سمر کیمپ کی اجازت دلوانا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ راجہ خالد نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیرئیر کالج گزشتہ پندرہ سال سے پیشہ وارانہ تعلیمی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ چیئرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے پی ای ایس بہارہ کہو زون کے صدر راجہ خالد کی انکی ٹیم کے ہمراہ آئی سی سی آمد پر شکریہ ادا کرتے کہا کہ راجہ خالد نجی تعلیمی سیکٹر بہارہ کہو میں ابھرتے ہوئے تعلیمی لیڈر ہیں۔ جنکی بہارہ کہو زون کے لئے تعلیمی خدمات کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

مستقبل میں پی ای ایس اور آئی سی سی ملکر تعلیمی تعمیر و ترقی کے لئے مشترکہ جدو جہد کے لئے پر عزم ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر نے راجہ خالد کی بہارہ کہو کے نجی تعلیمی سیکٹر کے لئے کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملکر اہلیان بہارہ کہو کی تعلیمی خدمات میں کردار ادا کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔