Friday, June 5, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینسکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن،6 خارجی ہلاک

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن،6 خارجی ہلاک

راولپنڈی: (آئی پی ایس) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں بھارتی حمایت یافتہ 6 خارجی مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ پنجگور میں ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور گاڑی برآمد کی گئی، فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف اپنی مسلسل مہم پوری رفتار سے جاری رکھیں گے تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔