Thursday, June 4, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزگلگت سے مینڈیٹ چاہیے تاکہ اسلام آباد جاکر کہہ سکیں کہ کوئی اور صوبہ بنانے سے پہلے گلگت کی آواز کو سننا ہوگا: بلاول بھٹو

گلگت سے مینڈیٹ چاہیے تاکہ اسلام آباد جاکر کہہ سکیں کہ کوئی اور صوبہ بنانے سے پہلے گلگت کی آواز کو سننا ہوگا: بلاول بھٹو

گلگت(آئی پی ایس )چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت سے مینڈیٹ چاہیے تاکہ اسلام آباد جاکر کہہ سکیں کہ کوئی اور صوبہ بنانے سے پہلے گلگت کی آواز کو سننا ہوگا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کا حق ملکیت دلانے کیلئے جیالا وزیراعلی چاہیے، حق ملکیت کے قانون پر عملدر آمد کیلیے پیپلزپارٹی کو اکثریت چاہیے، پیپلزپارٹی کی حکومت نہ آئی تو گلگت کے لیے قانون سازی نہیں کرسکیں گے۔بلاول بھٹو نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئیکہا جو پنجاب کے حقوق پر سودا کرنے کیلئے تیار ہیں وہ جی بی کو کیا حقوق دیں گے، پیپلزپارٹی حقوق پر سودے بازی نہیں کریگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔