Thursday, June 4, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کو اتنا نہ دبائیں کہ سسٹم سے باہرنکلنے پر مجبور ہوجائیں: بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی کو اتنا نہ دبائیں کہ سسٹم سے باہرنکلنے پر مجبور ہوجائیں: بیرسٹر گوہر

اسکردو(آئی پی ایس )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کو اتنا نہ دبائیں کہ سسٹم سے باہر نکلنے پر مجبور ہو جائیں۔ گلگت بلتستان میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرنے کہا ہمیں یہ سوچنے پر مجبور نہ کریں کہ ہمارا سسٹم میں رہنے کا کیا فائدہ؟ پھر ہم اسمبلیوں اور سینیٹ سے بھی باہر نکلنے پر مجبور ہونگے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو انتخابی مہم نہ چلانے دینا پری پول دھاندلی ہے،لیڈرز اور ایم این ایز کو روکنا یا صوبہ بدر کرنا نہ صرف خلاف آئین ہے بلکہ جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جو اپنے حلقے ہار گئے وہ جی بی کے لوگوں سے ووٹ مانگنے آئے ہیں،ان کی 4 سال کی کارکردگی یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ الیکشن جیت جائیں، جی بی کے خوددار لوگ ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔