Thursday, June 4, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینچینی وزارت تجارت کی جبری مشقت کے بہانے چین پر امریکی تجارتی پابندیوں کی مخالفت

چینی وزارت تجارت کی جبری مشقت کے بہانے چین پر امریکی تجارتی پابندیوں کی مخالفت

بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کی ترجمان حہ یونگ چیئن نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران امریکہ کی جانب سے نام نہاد “جبری مشقت” کے بہانے معیشتوں پر اضافی محصولات عائد کرنے کی تجویز کے بارے میں سوال کا جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ چین ہر قسم کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے، جن میں “جبری مشقت” کی آڑ میں چین کے خلاف عائد تجارتی پابندیاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ چین۔امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھے۔ امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے نام نہاد سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں “ریگولیٹری خلا” کو پُر کرنے کے اقدامات کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ حالیہ برسوں میں امریکہ مسلسل قومی سلامتی کو جواز بنا کر برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کر رہا ہے۔

ان اقدامات نے چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچایا ہے، بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی نظام کو متاثر کیا ہے اور عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت کی سپلائی چین کے استحکام پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔چین نے ہمیشہ ایسے اقدامات کی مخالفت کی ہے اور امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی غلط پالیسیوں کو درست کرے، چین کے خلاف امتیازی اقدامات کا خاتمہ کرے اور عالمی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے میں تعمیری کردار ادا کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔