Tuesday, May 26, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینچینی وزیر خارجہ کی پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

چینی وزیر خارجہ کی پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے 25 مئی کو بیجنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔وانگ ای نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورۂ چین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہمیشہ چٹان کی مانند مضبوط اور ناقابلِ شکست رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کا سیاسی اعتماد، عملی تعاون اور بین الاقوامی اشتراک موجود ہے، جس نے عالمی سطح پر تعلقات کی ایک عمدہ مثال قائم کی ہے۔ وانگ ای نے اعتماد ظاہر کیا کہ پاکستانی فوج چین۔پاکستان روایتی دوستی اور دونوں ممالک کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مزید مضبوط بنانے میں نئی خدمات انجام دے گی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ، پاک۔چین آہنی دوستی پر فخر محسوس کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ چار گلوبل انیشی ایٹوز اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں بھرپور حمایت اور فعال شرکت جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج پاک-چین ہم نصیب معاشرے کی تعمیر اور چین-پاکستان اقتصادی راہداری کی ترقی کے لیے مکمل تعاون جاری رکھے گی۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں ثالثی کی تازہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ معاہدہ طے پانے کے قریب ہے۔وانگ ای نے اس موقع پر پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین ان اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کا حصول اگرچہ مشکل عمل ہے، تاہم آخرکار امن ضرور قائم ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔