Tuesday, May 26, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینایران اور امریکا کے درمیان معاہدے پر عید کے بعد دستخط ہوجائیں گے: مشاہد حسین سید

ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے پر عید کے بعد دستخط ہوجائیں گے: مشاہد حسین سید

اسلام آباد(آئی پی ایس)معاہدہ ابراہیمی ناقابل قبول ہے اور یہ ممکنات میں نہیں ہے: مشاہد حسین چیئرمین پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ۔
پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے پر عید کے بعد دستخط ہو جائیں گے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ تقریباً طے پا چکا ہے، عید کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔

امریکی صدر کی جانب سے معاہد ابراہیمی قبول کرنے سے متعلق بیان پر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا معاہدہ ابراہیمی ناقابل قبول ہے اور یہ ممکنات میں سے نہیں ہے۔

اسی حوالے سے سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دوسرے ممالک فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے اس لیے سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پاکستان اور اس جیسے دوسرے ممالک معاہدہ ابراہیمی کو مان لیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔