Sunday, May 24, 2026
ہومپاکستانچیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، تاہم پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امن دشمن عناصر کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔