Sunday, May 24, 2026
ہومپاکستانشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11خارجی دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11خارجی دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی (سب نیوز)سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 11خوارجی جہنم واصل کر دیئے گئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دتہ خیل میں آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 11 خوارجی مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس آپریشنز کے تسلسل میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خارجیوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق شدید اور گھمسان کی فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں چلنے والی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 11 خارجیوں کو ہلاک کردیا گیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہلاک خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، یہ خارجی علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرمی سے ملوث رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان علاقوں میں چھپے ہوئے خارجیوں کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور قومی ایکشن پلان کی وفاقی اپیکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن عزمِ استحکام کے تحت پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف انتھک مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ ہ پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔