اسلام آباد (آئی پی ایس ) پاکستان میں چینی سفارتخانے نے چمن میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم کوئٹہ کے قریب چمن پھاٹک میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں
سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں اور ہمیشہ کی طرح پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور عوام کے تحفظ کے لیے بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
