Saturday, May 23, 2026
ہومتازہ ترینمذاکرات میں پیشرفت ہوئی، ہوسکتا ہے آج، کل یا اگلے ہفتے ہمارے پاس اعلان کیلئے کچھ ہو، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

مذاکرات میں پیشرفت ہوئی، ہوسکتا ہے آج، کل یا اگلے ہفتے ہمارے پاس اعلان کیلئے کچھ ہو، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

نئی دہلی(آئی پی ایس )امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے، ہوسکتا ہے، آج یا کل یا اگلے ہفتے چند دنوں میں ہمارے پاس اعلان کے لیے کچھ ہو۔

نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ایران جنگ بندی معاہدہ قبول کر سکتا ہے، ہفتے تک ایران کی جانب سے ڈیل قبول کرنے کا چانس ہے۔مارکو روبیو نے کہا کہ توقع ہے ایران جنگ کے خاتمے کے لئے معاہدہ آج ہی قبول کرلے، ایران جنگ سے متعلق اچھی خبر کیلئے پرامید ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔