ہومپاکستانحج 2027تا 2030کیلئے آن لائن حج رجسٹریشن ڈرائیو کامیابی سے جاری،گھر بیٹھے رجسٹرڈ عازمین کی تعداد 3لاکھ 8ہزار سے تجاوز کر گئی

حج 2027تا 2030کیلئے آن لائن حج رجسٹریشن ڈرائیو کامیابی سے جاری،گھر بیٹھے رجسٹرڈ عازمین کی تعداد 3لاکھ 8ہزار سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد(سب نیوز)حج 2027تا 2030کے لیے آن لائن حج رجسٹریشن ڈرائیو کامیابی سے جاری،گھر بیٹھے رجسٹرڈ ہونے والے عازمین حج کی تعداد 3لاکھ 8ہزار سے تجاوز کر گئی ،حج پورٹل یا موبائل ایپ پاک حج کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل نہایت آسانی سے ممکن ،وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ،وزارت مذہبی امور کا اگلے مرحلے میں حج واجبات بھی آن لائن وصول کرنے کا عندیہ

نیشنل آئی ٹی بورڈ کا تیار کردہ حج مینجمنٹ سسٹم عازمین حج اور وزارت کے درمیان رابطے کا آسان ذریعہ بن گیا،دو لاکھ 22 ہزار نے سرکاری جبکہ 86ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا،رجسٹرڈ عازمین میں 1لاکھ 81ہزار مرد جبکہ 1لاکھ 27 ہزار خواتین شامل ،رجسٹرڈ عازمین حج میں 3ہزار 5 سو پی ایچ ڈی، 53 ہزار ماسٹرز اور 71 ہزار پیچلرز تعلیم کے حامل ہیں،33 تا 44 سال کے عازمین حج 1 لاکھ 19 ہزار کی تعداد کے ساتھ نمایاں،61سال سے زائد عازمین حج کی تعداد 40 ہزار، حج 2027 تا 2030 کے لیے گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔