Saturday, May 23, 2026
ہومتازہ ترینوزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک چین دوستی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے: رکن پنجاب اسمبلی

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک چین دوستی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے: رکن پنجاب اسمبلی

لاہور(سب نیوز) پنجاب اسمبلی سارہ احمد نے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک چین دوستی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔
ممبر پنجاب صوبائی اسمبلی سارہ احمد کی پاکستانی سیاسی وفد کے ہمراہ چین کے دارالحکومت میں واقع کیپیٹل نارمل یونیورسٹی میں یوتھ ایکسچینج پینل سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاک چین دوستی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے، پاکستان اور چین کی آئندہ شراکت داری جامعات، تحقیق، جدت اور نوجوان نسل کے تعاون سے مزید مضبوط ہوگی۔

سارہ احمد کا کہنا تھا انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ آف کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (IDCPC) کی جانب سے دعوت اور میزبانی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، ایسے بین الاقوامی یوتھ ایکسچینج پروگرامز نوجوان نسل کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور باہمی ہم آہنگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے پاکستانی اور چینی نوجوانوں کے درمیان مشترکہ تحقیق اور ٹیکنالوجی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی آئندہ شراکت داری جامعات، تحقیق، جدت اور نوجوان نسل کے تعاون سے مزید مضبوط ہوگی، چینی جامعات میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ دونوں ممالک کے درمیان خیرسگالی کے سفیر ہیں۔

سارہ احمد کا مزید کہنا تھا نوجوان نسل انتہاپسندی کے خاتمے، امن کے فروغ اور روشن مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، پاکستان اور چین کی لازوال دوستی خطے میں استحکام، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔