Friday, May 22, 2026
ہومپاکستانحالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں صفر اعشاریہ33فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ

حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں صفر اعشاریہ33فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ

اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح کم ہو کر 14 اعشاریہ47فیصد پر آ گئی ہے جبکہ حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0 اعشاریہ33فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا

جہاں 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11 اشیا سستی ہوئیں، جبکہ 14 بنیادی اشیا کی قیمتیں اپنی جگہ مستحکم رہیں۔رپورٹ کے تفصیلی موازنے کے مطابق، گزشتہ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 7 اعشاریہ 17 فیصد ، پیاز میں 6 اعشاریہ08فیصد، آٹے میں 1 اعشاریہ84فیصد اور آلو کی قیمت میں 0 اعشاریہ87فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس کے علاوہ کوکنگ آئل، چائے اور دہی سمیت دیگر کئی روزمرہ کی اشیا بھی مہنگی ہوئیں۔ دوسری جانب، صارفین کے لیے ریلیف کی بات یہ رہی کہ چکن کا گوشت 8 اعشاریہ56فیصد سستا ہوا، جبکہ لہسن، مختلف دالیں، انڈے اور کیلے بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل رہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پہلی سہ ماہی کے بجلی چارجز میں 6 اعشاریہ08فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کے شعبے میں بھی قیمتیں نیچے آئی ہیں، جہاں حالیہ ہفتے کے دوران پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 اعشاریہ21فیصد جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں 0 اعشاریہ87فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔