Friday, May 22, 2026
ہومتازہ ترینمشرق وسطی کشیدگی، ایران نے مذاکراتی ٹیم کا اعلان کر دیا، باقر قالیباف مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ہوں گے

مشرق وسطی کشیدگی، ایران نے مذاکراتی ٹیم کا اعلان کر دیا، باقر قالیباف مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ہوں گے

تہران (آئی پی ایس )غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔ جبکہ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کو ایرانی مذاکراتی ٹیم کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کہنا تھا کہ تہران سنجیدگی اور نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ اور تمام تفصیلات مجاز حکام کے ذریعے ہی جاری کی جائیں گی۔ایرانی حکام کے مطابق مذاکرات میں خطے میں جاری کشیدگی کا خاتمہ، بیرون ملک منجمد اثاثوں کی بحالی اور سمندری راستوں پر ایرانی جہازوں کے تحفظ جیسے معاملات کو بنیادی اہمیت دی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے حالیہ سفارتی پیغامات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بعض معاملات پر فاصلے کم ہوئے ہیں۔ تاہم مکمل اعتماد کی بحالی اب بھی ایک چیلنج ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔