Thursday, May 21, 2026
ہومتازہ ترینمجاہد گروپ آف انڈسٹریز اور ہاشو گروپ میں 16سینا پراجیکٹ میں شراکت داری کیلئے ایم او یو پر دستخط

مجاہد گروپ آف انڈسٹریز اور ہاشو گروپ میں 16سینا پراجیکٹ میں شراکت داری کیلئے ایم او یو پر دستخط

اسلام آباد (سب نیوز)مجاہد گروپ آف انڈسٹریز اور ہاشو گروپ میں 16سینا پراجیکٹ میں شراکت داری کیلئے ایم او یو پر دستخط ، معاہدے کے تحت دونوں کاروباری ادارے نیو بلیو ایریا میں ہائی رائز بلڈنگ کے پراجیکٹ 16سینا میں مشترکہ سرمایہ کاری کرینگے ۔ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس ایند انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) کیپٹل آفس میں منعقد ہوئی،

صدر ایف پی سی سی آئی، سینئر نائب صدر سارک سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اورہاشو گروپ کے ریئل اسٹیٹ ڈویژن کے سی ای او شاکر بھورا نے ایم او یو پر دستخط کئے ۔تقریب میں سی ای اوہاشو گروپ مرتضی ہاشوانی، ریئل اسٹیٹ ڈویژن کے سی ای او شاکر بھورا، چیف آپریٹنگ آفیسر سید سلیمان طاہر،چیف فنانشل آفیسر محمد فیضان ،چیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس کریم عزیز ملک، چیئرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل حسین، ای سی ممبر سارک سی سی آئی ظل ہما ،سنیئر نائب صدر ہری پور چیمبر ارحم اکرام شیخ ، ایاز ملک اور رحیم اکرام شیخ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ یہ تزویراتی شراکت داری پاکستان میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے معاشی اور قومی ترقی کے وژن کے مطابق مجاہد گروپ آف انڈسٹریز اور ہاشو گروپ آج اس بڑے پراجیکٹ کا آغاز کرنے جا رہے ہیں ،مستقبل میں رئیل اسٹیٹ اور دیگر شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کی جائے گی ، ہمارا مقصد ایک ساتھ مل کر انفراسٹرکچر کی ترقی ، جدت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دینا اور پاکستان ترقی و خوشحالی کیلئے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں مرتضی ہاشوانی اور پورے ہاشو گروپ کو اس تاریخی اقدام پر اعتماد اور تعاون کے لیے تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔تقریب کے بعد وفد نے 16سینا پراجیکٹ کا دورہ کیا، جہاں منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا گیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔