Thursday, May 21, 2026
ہومکھیلپاکستانی کوہ پیما نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سرکرلیا

پاکستانی کوہ پیما نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سرکرلیا

پاکستانی کوہ پیما سلمان عتیق نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرلیا۔

سلمان عتیق آج صبح 11 بج کر 49 منٹ پر ایورسٹ کے سمٹ پر پہنچے، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سلمان عتیق ایورسٹ سر کرنے والے 14 ویں پاکستانی ہیں۔

نیپال میں واقع ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی 8848 میٹر ہے، سلمان عتیق نے گزشتہ سال نیپال میں ماسلو کی چوٹی بھی سر کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔