Thursday, May 21, 2026
ہومتازہ تریناداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں

اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں

لاہور :(آئی پی ایس) نامور اداکارہ مومنہ اقبال نے ن لیگی ایم پی اے کی جانب سے ہراساں کرنے کے ثبوت اور معلومات تفتیشی افسران کے سامنے پیش کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی اسمبلی کے رکن ثاقب چدھڑ کے خلاف اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے کیس میں سنسنی خیز پیش رفت سامنے آئی۔

نامور اداکارہ مومنہ اقبال اپنے وکیل کے ہمراہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے دفتر میں پیش ہو گئیں، جہاں انہوں نے مبینہ ہراسگی کے ٹھوس ثبوت تفتیشی افسران کے سامنے رکھ دیے ہیں۔
سکیورٹی اور تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے کے دفتر میں پیشی کے دوران اداکارہ مومنہ اقبال نے مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے، دھمکی آمیز پیغامات اور دیگر ڈیجیٹل شواہد تفتیشی ٹیم کے حوالے کیے۔
حکام کی جانب سے ان ثبوتوں کی تصدیق اور کیس کے مختلف پہلوؤں سے متعلق اداکارہ سے تفصیلی سوال جواب کیے گئے، جو کئی گھنٹوں تک جاری رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کی حساسیت اور شوبز انڈسٹری سے وابستگی کے باعث میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد دفتر کے باہر موجود تھی۔ تاہم، اداکارہ مومنہ اقبال نے تفتیش مکمل ہونے کے بعد این سی سی آئی اے دفتر کا عقبی راستہ اختیار کرتے ہوئے روانہ ہو گئیں۔
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ملزم نامزد لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کو بھی اپنا موقف ریکارڈ کرانے کے لیے آج دوپہر ایک بجے طلب کیا گیا تھا، تاہم مقررہ وقت گزر جانے کے باوجود وہ تفتیشی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
ایجنسی حکام کا کہنا ہے کہ اگر مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے قانون کا سامنا نہ کیا اور اگلی طلبی پر بھی پیش نہ ہوئے، تو قانون کے مطابق ان کے خلاف یکطرفہ کارروائی اور گرفتاری کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔