اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کو آج شام قطر کے وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی، کی جانب سے ٹیلیفون موصول ہوا۔
دونوں رہنماوں کے درمیان نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں گفتگو ہوئی، جس کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی قیادت میں جاری امن کوششوں کی بھرپور حمایت اور توثیق پر قطری قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے علاقائی سفارت کاری میں قطر کے تعمیری کردار اور جاری ثالثی کوششوں کے حق میں اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تحسین کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماں نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان مسلسل رابطوں اور قریبی مشاورت کی ضرورت پر اتفاق کیا۔وزیراعظم نے قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی، کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے سرکاری دور پاکستان کے منتظر ہیں۔دونوں جانب نے گفتگو کے نتائج پر پیش رفت کے لیے اعلی سطح کے رابطے باقاعدگی سے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
وزیراعظم کا قطری ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ،خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے جاری کوششوں پر گفتگو
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
