لاہور(آئی پی ایس)پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کا ایک اور اعزاز ، آٹھ ہزار میٹر سے بلند تین چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ، شہروز کاشف نے نیپال میں موجود مناسلو چوٹی کو سر کیا ، جس کی بلندی آٹھ ہزار 163 میٹر ہے ۔۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما اس سے پہلے دنیا کی بلند ترین چوٹی مانٹ ایورسٹ اور پاکستان کی سب سے بلند چوٹی کے ٹو کو بھی سر کرچکے ہیں ۔واضح رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز کاشف اس سے قبل انتہائی کم عمر میں کے ٹو چوٹی سر کر کے نئی تاریخ رقم کر چکے ہیں ، شہروز کاشف 19 سال کی عمر میں کے ٹو جیسی بلند چوٹی کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں ۔ جبکہ انہوں نے محض 17 برس کی عمر میں دنیا کی بارہویں بلند چوٹی براڈ پیک بھی سر کی تھی ۔
پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کا ایک اور تاریخ ساز کارنامہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
