Thursday, May 14, 2026
ہومپاکستانامریکی معاون وزیر خارجہ پال کپور کی اسحاق ڈار سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

امریکی معاون وزیر خارجہ پال کپور کی اسحاق ڈار سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (سب نیوز)امریکا کے معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور، پال کپور نے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات اور خطے میں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے صدر ٹرمپ کے امن کے وژن، ایران اور امریکا کے درمیان فائر بندی کے سمجھوتے اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے پاکستان کے دورے کی تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان کے مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کے طریقہ کار پر مستقل عزم کا اعادہ کیا۔اسحاق ڈار نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں موجودہ مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بڑھتے ہوئے تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو سراہا۔

انہوں نے باقاعدہ اعلی سطحی تبادلوں اور منظم مذاکرات کی اہمیت بھی اجاگر کی۔پال کپور نے پاکستان کے خطے میں ثالثی کے کردار کی تعریف کی اور دوطرفہ تعلقات میں مثبت رجحان کا ذکر کیا۔دونوں فریقین نے تجارتی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔