Sunday, May 10, 2026
ہومپاکستانکنگ سلمان ریلیف کے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کا پانچواں اور آخری مرحلہ کامیابی سے مکمل

کنگ سلمان ریلیف کے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کا پانچواں اور آخری مرحلہ کامیابی سے مکمل

اسلام آباد (سب نیوز)کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے تحت پاکستان بھر میں جاری فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ 202526 کے پانچویں اور آخری مرحلے کی کامیاب تکمیل ہو گئی ہے، جسے ملک میں غذائی تحفظ کے فروغ کی جانب ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔اس مرحلے کے دوران ملک کے 31 اضلاع میں مجموعی طور پر قریبا 195487 افراد مستفید ہوئے۔

منصوبے کا مقصد غذائی قلت کا شکار اور مستحق خاندانوں کو بنیادی خوراک کی بروقت فراہمی یقینی بنانا تھا۔رپورٹ کے مطابق امدادی سرگرمیاں پنجاب کے 10، خیبر پختونخوا کے 5، بلوچستان کے 7، سندھ کے 6 اور آزاد جموں و کشمیر کے 3 اضلاع میں انجام دی گئیں۔اس مرحلے میں ہزاروں خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کیے گئے، جن میں ہر پیکج کا وزن 97 کلوگرام تھا۔ پیکج میں 80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی، 5 کلو دال چنا اور 2 کلو کھجور شامل تھیں، جو مستحق افراد کی بنیادی غذائی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوئیں۔یہ تمام سرگرمیاں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، صوبائی و ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں اور مقامی شراکت دار تنظیموں کے تعاون سے شفاف اور منظم انداز میں مکمل کی گئیں۔حکام کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان میں غذائی تحفظ کے فروغ اور کمزور طبقات کی مدد کے لیے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے دیرپا انسانی ہمدردی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔