Friday, May 15, 2026
ہومپاکستانکنگ سلمان ریلیف سینٹرکی پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کیلئے طبی امداد کی فراہمی

کنگ سلمان ریلیف سینٹرکی پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کیلئے طبی امداد کی فراہمی

اسلام آباد،کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے طبی امداد اور آلات جن میں 18آکسیجن پیدا کرنے والے پلانٹس اور360بیڈ سائیڈ آکسیجن کنسینٹر وزارت صحت کو فراہم کیے ہیں
یہ طبی امداد کوروناوبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے مختلف صوبوں میں وزارت صحت کے لیے مدد گار ہوگی۔ سعودی سفارت خانہ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ڈاکٹر خالد عثمانی کے ہمراہ طبی سامان وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے حوالے کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔