اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا بھرپور دفاع کیا، کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔پاکستان میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
سفرا اور ڈپلومیٹک کور سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین کا دفاع بھرپور انداز میں کیا، ملکی امن اور استحکام کے لیے پاک فوج نے دلیری سے جوابی کارروائی کی، بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی۔بھارت نے پہلگام حملے کا الزام بغیر ثبوت پاکستان پر لگایا، بھارت کے الزام تراشی کے اقدامات سیاسی اہداف پرمبنی تھے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی قیادت میں مسلح افواج نے ملک کا بھرپور دفاع کیا، پاکستان نے بھارت کے لڑاکا طیارے مار گرائے، ایئرچیف مارشل کی قیادت میں شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا۔پاکستان نے اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کیا، بھارت نے پانی کو بطور ہتھیاراستعمال کرنے کی کوشش کی۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں جدوجہد کو دبا نہیں سکتا،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کوحق خودارادیت دیا جائے، مقبوضہ کشمیر تنازع کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدارامن ممکن نہیں۔سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل پر مباحثہ منعقد کیا گیا، پاکستان ای سی او اور شنگھائی تعاون تنظیم کے فورمز پر بھی روابط کے فروغ اورشراکت داری کا خواہاں ہے۔پاکستان اقوام متحدہ کے زیراہتمام امن فورس میں اہم کردارادا کررہا ہے، پاکستان مشرق وسطی میں کشیدہ صورتحال کے خاتمے کا خواہاں ہے، پاکستان فلسطین کے1967سے پہلے کی سرحدوں پرمبنی دو ریاستی حل کا خواہاں ہے۔47 سال بعد ایران اورامریکا کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے، وزیراعظم اورفیلڈ مارشل کی کاوشوں سے مذاکرات ممکن ہوئے، بطورثالث پاکستان عالمی برادری سے رابطے میں ہے۔
کشمیر تنازع حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں، بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے، اسحاق ڈار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
