اسلام آباد: (سب نیوز) : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی جاوید رحمان کے والد، پروفیسر حفیظ الرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہوتے ہیں۔ والد کا سایہ انسان کے لیے ایک عظیم نعمت ہوتا ہے اور اس کا انتقال ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے جاوید رحمان اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے اور پسماندگان کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔
