Tuesday, May 5, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت بلال بن ثاقب کی ملاقات، ڈیجیٹل معیشت پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت بلال بن ثاقب کی ملاقات، ڈیجیٹل معیشت پر گفتگو

اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت اور چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب کی ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کیلئے ورچوئل اثاثہ جات کے شعبے میں مثر اور عالمی معیار کے مطابق ریگولیٹری نظام کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال بنایا جائے۔شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، بالخصوص مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل فنانس کے شعبوں میں تربیت فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ ملک کی افرادی قوت کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔
بلال بن ثاقب نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کی آپریشنل ریگولیٹر میں منتقلی اور ریگولیٹری سینڈ باکس کے افتتاح پر بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا کہ اے آئی سے چلنے والی ادائیگیوں اور ریگولیٹڈ ورچوئل اثاثوں کی خدمات جیسے شعبوں میں جدت لائی جا رہی ہے، اس معاشی تبدیلی کی اگلی لہر کیلئے قومی اداروں، افرادی قوت اور ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری پر کام جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔