Thursday, April 30, 2026
ہومتازہ ترینیورپی یونین پاکستان کو16کروڑ یورو قرض فراہم کریگی، معاہدہ طے پا گیا

یورپی یونین پاکستان کو16کروڑ یورو قرض فراہم کریگی، معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان قرض کا معاہدہ طے پا گیا ، یورپی یونین پاکستان کو 16 کروڑ یورو قرض فراہم کرے گی ، رقم یورپی انویسٹمنٹ بینک کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔
قرض معاہدے پر دستخط پاکستان یورپی یونین بزنس فورم کے موقع پر کئے گئے۔ یورپی انویسٹمنٹ بینک اور وزارت اقتصادی امورکے حکام نے دستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق سولہ کروڑ یورو میں سے دس کروڑ یورو سندھ میں 2022کے سیلاب سے متاثرین کیلئے استعمال ہوں گے۔ صوبے میں تقریبا 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے جو قدرتی آفات سے محفوظ ہوں گے۔
6کروڑ یورو کراچی میں پانی کی سپلائی بہتر کرنے پر خرچ ہوں گے۔ یورپی انویسٹمنٹ بینک کی تقریبا دس سال بعد پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔