Wednesday, April 29, 2026
ہومپاکستانڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری کی ہدایات پر اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کیخلاف کریک ڈاون تیز، گرفتاریوں کی تفصیلات سب نیوز پر

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری کی ہدایات پر اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کیخلاف کریک ڈاون تیز، گرفتاریوں کی تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز)ایف آئی اے اسلام آباد زون کے ڈائریکٹر سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایات پر اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کیخلاف کریک ڈاون تیز کر دیا گیا ہے،تمام سرکلز کو خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے جو اشتہاری ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کے لیے متحرک ہیں جبکہ پیشرفت رپورٹس ہفتہ وار بنیادوں پر جمع کروائی جا رہی ہیں۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں جن میںنادرا اور پاسپورٹ ریکارڈ کا حصول،سفری ہسٹری کی جانچ،نام بلیک لسٹ/پی سی ایل میں شامل کروانا،جائیداد اور مالی ریکارڈ کی چھان بین،انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک موجود ملزمان کی نشاندہی، عدالتوں کے ذریعے قانونی کارروائی،موبائل فون ڈیٹا کے ذریعے لوکیشن ٹریسنگ شامل ہیں۔
جاری کریک ڈائون میں اب تک اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے 3ملزمان گرفتار جبکہ 62بیرون ملک مفرور افراد کی نشاندہی کی، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے 4گرفتار جبکہ 61کی نشاندہی کی،اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے 5گرفتار جبکہ 18کی نشاندہی کی ،کمرشل بینکس سرکل اسلام آباد نے 2گرفتار کیے،کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد نے 3کی نشاندہی کی ،ایف آئی اے اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بناتے ہوئے تمام اشتہاری ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔