اسلام آباد (آئی پی ایس )پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت پر بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
پاک افغان سرحد پرافغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت کاپاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی سرشان، المرجان،ایدھی پوسٹ،گاڑی اور دیگر تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کا دفاع وطن کیلئے عزم غیر متزلزل ہے، دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کے عزائم کو خاک میں ملادیا جائے گا ، آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلااشتعال جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔
