نیویارک (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ایران کی جانب سے انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ ایران اس وقت بحران کی حالت میں ہے۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی قیادت کے معاملات کو سمجھنے اور منظم کرنے کی کوشش کررہا ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ اس میں کامیاب ہو جائے گا۔واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کوئی معاہدہ تاحال نہیں ہو سکا، تاہم پاکستان کی درخواست پر ہونے والی جنگ بندی تاحال برقرار رہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری 2 ماہ پر محیط جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کی گئی نئی ایرانی تجویز سے مطمئن نہیں ہیں، جس کے باعث تنازع کے حل کی امیدوں کو دھچکا پہنچا ہے۔ ایک امریکی عہدیدار کے مطابق اس جنگ نے نہ صرف توانائی کی عالمی رسد متاثر کی بلکہ مہنگائی میں اضافہ اور ہزاروں جانوں کے ضیاع کا سبب بھی بنی ہے۔
ایرانی تجویز میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے خاتمے اور خلیجی بحری راستوں سے متعلق تنازعات کے حل تک ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت مخر رکھی جائے۔ تاہم امریکی مقف ہے کہ جوہری معاملہ مذاکرات کے آغاز ہی سے زیر بحث آنا چاہیے، اور اسی نکتے پر صدر ٹرمپ نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
