Sunday, April 26, 2026
ہومپاکستانگورنر سندھ نہال ہاشمی سے سابق گورنر میاں محمد سومرو کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

گورنر سندھ نہال ہاشمی سے سابق گورنر میاں محمد سومرو کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

کراچی(آئی پی ایس )گورنر سندھ سید نہال ہاشمی سے سابق گورنر سندھ میاں محمد سومرو نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران میاں محمد سومرو کی جانب سے گورنر سندھ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، ملاقات نہایت خوشگوار، سنجیدہ اور باوقار ماحول میں ہوئی، جس میں اہم قومی و صوبائی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

گورنر سندھ نے میاں محمد سومرو کے وسیع انتظامی و سیاسی تجربے سے بھرپور رہنمائی لینے کے عزم کا اظہار کیا، صوبے کی ترقی، بہتر طرزِ حکمرانی اور موثر انتظامی اقدامات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔دوران ملاقات عوامی مسائل کے دیرپا حل اور فلاحِ عامہ کے منصوبوں کو مزید فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر باہمی مشاورت، ہم آہنگی اور تعاون کے فروغ کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔