فیس بک نے پورٹل گو کے نام سے اسمارٹ ڈسپلے کے لئے ڈیوائس متعارف کرادی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دیگر ایپلیکیشنز کی طرح فیس بک بھی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو کہ اپنے صارفین کی آسانیوں کے لئے نئے فیچرز پر کام کرتا رہتا ہے۔اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے فیس بک کی جانب سے اپنے صارفین کے لئے اسمارٹ ڈسپلے ڈیوائس متعارف کرادی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق فیس بک نے پورٹل گو کے نام سے اسمارٹ ڈسپلے کے لئے ڈیوائس متعارف کرائی ہے جس کی الگ سے ایک بیٹری بھی ہے اور اس سے چلتے پھرتے بھی ویڈیو کال کی جاسکتی ہے۔اس میں وہ تمام خوبیاں ہیں جو کسی اچھے اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ ڈسپلے میں موجود ہوتی ہیں۔اس کے دو سائز پیش کیے گئے ہیں: پورٹل گو کا اسکرین سائز 10 اِنچ ہے جبکہ قدرے بڑی جسامت والے پورٹل پلس کا اسکرین سائز 14 اِنچ رکھا گیا ہے۔ ان دونوں کی تعارفی قیمتیں اسی لحاظ سے رکھی گئی ہیں جو بالترتیب 199 ڈالر اور 349 ڈالر ہیں۔فیس بک کی آفیشل ویب سائٹ پر پورٹل گو اور پورٹل پلس کی پری آرڈر (بکنگ) جاری ہے۔ توقع ہے کہ یہ اس مہینے کے اختتام یا اگلے مہینے کی ابتدا میں خریداروں تک پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔خیال رہے کہ اس ڈیوائس کا ایک اسٹینڈ بھی ہے جو پورٹل گو کو سنبھالنے کے علاوہ چارجر کا کام بھی کرتا ہے۔
فیس بک نے اسمارٹ ڈسپلے ڈیوائس متعارف کرادی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
