اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ڈی آئی خان میں کسان کنونشن میں شرکت کریں گے، وفاق و صوبائی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان آج خیبر پختونخوا کے کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کریں گے۔پہلے مرحلے میں صوبے کے 5 لاکھ رجسٹرڈ کسانوں میں سے 2 لاکھ کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو ڈی آئی خان میں ترقیاتی کاموں اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی ، دورے کے دوران وزیراعظم کی مقامی قیادت سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
وزیراعظم آج خیبر پختونخوا کے کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کریں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
