Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانبابا گرو نانک کی 482 ویں برسی کی 3روزہ تقریبات اختتام پذیر

بابا گرو نانک کی 482 ویں برسی کی 3روزہ تقریبات اختتام پذیر

نارووال(آئی پی ایس)گردوارہ سری دربار صاحب کرتار پور میں سکھ مذہب کے بانی بابا گورنانک دیو جی کے 482 ویں جوتی جوت (عرس)کی تین روزہ تقریبات اختتامی دعا کے ساتھ پذیر ہو گئیں۔ پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے ممبر سردار اندر جیت سنگھ کے مطابق جوتی جوت میں ملک بھر سے سکھ یاتریوں نے شرکت کی اور اپنی مذہبی عبادات کیں۔ تقریب میں بھارت واہگہ بارڈر کے راستے آئے گیانی ہرپریت سنگھ جی جتھیدار سری اکال تخت صاحب نے اپنے 9 رکنی وفد کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔ گردوارہ کرتار پور آنے والے سکھ یاتریوں کی تواضع گرونانک کے کھیتوں میں کاشت سبزیوں، پھلوں سے کی گئی 3 روزہ تقریبات میں سکھ یاتریوں کے لئے لنگر، قیام وطعام، میڈیکل، سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے بھارت کی طرف سے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا گیا کرتار پور کوریڈور راستے سکھ یاتریوں کو نہ آنے دیا گیا تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔