Friday, April 17, 2026
ہومبریکنگ نیوزگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات

ملتان(سب نیوز )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گیلانی ہا ئوس ملتان میں چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ندیم افضل چن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، معاشی چیلنجز اور قومی استحکام کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں سیاسی ہم آہنگی اور جمہوری تسلسل ناگزیر ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، جبکہ عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔
چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ پارلیمنٹ ملک میں جمہوریت کے استحکام کی ضامن ہے اور قومی مفاد میں تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ باہمی مشاورت اور مکالمہ ہی مسائل کا حل ہے۔

ملاقات میں ملک میں امن و امان، عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے پر بھی زور دیا گیا، جبکہ سیاسی استحکام کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔