ہومپاکستانپیٹرول قیمت میں 74روپے لیٹر کمی عوامی دباو کی کامیابی ،مگر ہمارا مطالبہ ہے قیمت 225روپے فی لیٹر پر لائی جائے، حافظ نعیم الرحمان

پیٹرول قیمت میں 74روپے لیٹر کمی عوامی دباو کی کامیابی ،مگر ہمارا مطالبہ ہے قیمت 225روپے فی لیٹر پر لائی جائے، حافظ نعیم الرحمان

لاہور(سب نیوز)امیر جماعت اسلامی حافط نعیم الرحمان کا کہنا ہے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر کمی عوامی دباو کی کامیابی ہے، مگر ہمارا مطالبہ ہے کہ قیمت 225 روپے فی لیٹر پر لائی جائے، پیٹرولیم لیوی کی کوئی گنجائش نہیں ۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا پیٹرول قیمت کو 3 سال کے لیے منجمد کیا جائے تاکہ انڈسٹری کا اعتماد بحال ہو اور ہماری پروڈکٹس عالمی مارکیٹ میں مقابلے پر آسکیں۔ حکومت دیگر اشیا کی قیمتیں بھی 28 فروری کی سطح پر لانے کے لیے اقدامات کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔