Friday, April 17, 2026
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم پاکستان کی کوششوں سے خطے میں جنگ رک گئی، ترک صدر کی شہباز شریف کی تعریف

وزیراعظم پاکستان کی کوششوں سے خطے میں جنگ رک گئی، ترک صدر کی شہباز شریف کی تعریف

انقرہ (آئی پی ایس )ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے خطے میں جنگ رک گئی۔انطالیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیا بھر میں غیر یقینی صورتحال پائی جاتی ہے اور مختلف خطوں میں تنازعات انسانیت کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیلی حملوں کے دوران روزانہ بڑی تعداد میں بچے، خواتین اور نوجوان متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ جنگ بندی کے باوجود غزہ میں حملے جاری ہیں اور اب تک 754 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ترک صدر کے مطابق غزہ کی صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ عالمی نظام کس مقصد کے لیے کام کر رہا ہے، اور اس پر سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہمیں موجودہ حالات میں مزید جرات اور بہادری دکھانے کی ضرورت ہے، ترکیہ خطے میں امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ جنگ بندی کو امن کے ایک موقع کے طور پر دیکھنا چاہیے، اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کے باعث خطے میں جنگ رکنے میں مدد ملی۔ترک صدر نے کہاکہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں انسانیت کے مستقبل پر بات کی جاتی ہے، تاہم جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملے جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔