Friday, April 17, 2026
ہومکھیلقومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

لاہور: (آئی پی ایس) قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ کے مطابق قومی سطح کی سائیکلسٹ اور روئنگ کی کھلاڑی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں، سرجری کے بعد وہ صحت یاب نہیں ہو سکی اور ان کی حالت مزید بگڑ گئی تھی۔

سید اظہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سائیکلنگ فیدریشن کے تمام اراکین کو دلی افسوس ہوا اور مرحومہ کی فیملی سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔