Thursday, April 16, 2026
ہومتازہ تریناہلیہ چینی صدر اور ویتنام کے صدر تولام کی اہلیہ نگو فونگ لی کا چین کے نیشنل سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس کا دورہ

اہلیہ چینی صدر اور ویتنام کے صدر تولام کی اہلیہ نگو فونگ لی کا چین کے نیشنل سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس کا دورہ

بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان اور کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کے جنرل سکریٹری اور ویتنام کے صدر تولام کی اہلیہ نگو فونگ لی نے چین کے نیشنل سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس کا دورہ کیا۔

بدھ کے روز پھنگ لی یوآن نے کہا کہ چین اور ویت نام پہاڑوں اور دریاؤں سے جڑے ہیں، ثقافتی ہم آہنگی رکھتے ہیں، اور ان کے عوام ایک دوسرے کو جانتے اور پیار کرتے ہیں۔امید ہے کہ دونوں ممالک کے ثقافتی ادارے اور فنکار مختلف ذرائع سے تبادلے اور تعاون جاری رکھیں گے تاکہ دو طرفہ دوستی اور عوام کے درمیان خوشگوار تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

نگو فونگ لی نے پرتپاک اور بہترین انتظامات پر پھنگ لی یوان کا دلی شکریہ ادا کیا، اور چین کی ثقافتی ترقی اور فنکارانہ اختراعات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور فنی شعبوں میں تبادلوں کو فروغ دینے اور ویت نام چین دوستی کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔