Thursday, April 16, 2026
ہومتازہ تریننوجوان سماجی ترقی و پیش رفت کو آگے بڑھانے کی زبردست طاقت ہیں، چینی صدر

نوجوان سماجی ترقی و پیش رفت کو آگے بڑھانے کی زبردست طاقت ہیں، چینی صدر

بیجنگ : کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکرٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے بیجنگ میں ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور ویتنام کے صدر تولام کے ساتھ ” ریڈ اسٹڈی ٹور ” میں شریک چین اور ویتنام کے نوجوان نمائندوں سے ملاقات کی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ نوجوان سماجی ترقی و پیش رفت کو آگے بڑھانے کی زبردست طاقت ہیں، اور یہ چین اور ویتنام کے درمیان دوستی کو آگے بڑھانے کے حوالے سے ہمارے جانشین بھی ہیں۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے اس موقع پر نوجوانوں کے لئے تین امیدوں کا اظہار کیا ۔ پہلی یہ کہ دونوں ممالک کے نوجوان باہمی گہری دوستی کو مزید مضبوط کریں گے ۔ دوسری یہ کہ نوجوان ذمہ داری اٹھائیں گے

اور اپنی توانائی اور تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے جدت، کھلے پن، تعاون اور باہمی فائدے کی ایک نئی لہر پیدا کریں گے اور تیسری یہ ہے کہ نوجوان انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں پیش پیش رہیں گے اور انسانیت کی ترقی کے لئے اپنا حصہ ڈالیں گے۔ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اپریل 2025 میں ویتنام کے دورے کے دوران صدر تولام کے ساتھ ” ریڈ اسٹڈی ٹور” کی سرگرمی کا مشترکہ طور پر اعلان کیا تھا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔