Tuesday, April 14, 2026
ہومتازہ ترینپی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس میں اہم پیشرفت

پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس میں اہم پیشرفت

اسلام آباد:(سب نیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکلاء کی جانب سے آج بھی گواہان پر جرح کا آغاز نہ کیا جا سکا۔ عدالت نے وکیل انصر کیانی کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔
جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ ابھی تک کسی ایک گواہ پر بھی جرح شروع نہیں کی گئی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ وکلاء عدالت میں پیش ہوں اور گواہان پر جرح کریں۔
عدالت نے تھانہ سیکریٹریٹ کے مقدمے کی سماعت 20 اپریل تک جبکہ تھانہ ترنول کے مقدمے کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی۔
سماعت کے دوران بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمات میں استغاثہ کے بیشتر گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں، تاہم پولیس کی جانب سے تاحال صرف کارکنان کی حد تک چالان جمع کروایا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔