Saturday, April 11, 2026
ہومبریکنگ نیوزسعودی وزیر خزانہ کا دورہ پاکستان،وزیراعظم سے ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے امور پر گفتگو

سعودی وزیر خزانہ کا دورہ پاکستان،وزیراعظم سے ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے امور پر گفتگو

اسلام آباد (آئی پی ایس )سعودی عرب کے وزیر خزانہ عبداللہ الجدعان پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ، وزیراعظم شہبازشریف نے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا ، ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے امور پر بات چیت ہوئی جبکہ توانائی، انفراسٹرکچر اور مالیاتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مزید مواقع فراہم کرنے پر زور دیا گیا، وزیراعظم نے سعودی قیادت کے ساتھ مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا، خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ سعودی وزیر خزانہ کی جانب سے امریکا،ایران مذاکرات کا خیرمقدم کیا گیا،علاقائی استحکام کیلئے امریکا ایران مذاکرات مثبت پیش رفت قرار دی جارہی ہے ،پاکستان نے خطے میں امن واستحکام کیلئے تعمیری کردار جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا ۔پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ،دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔