اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیرِ اعظم،وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج جنوبی افریقہ کے وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات و تعاون، رونالڈ لامولا کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی۔دونوں رہنماں نے مشرقِ وسطی اور وسیع تر خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر لامولا نے عارضی جنگ بندی کے حصول میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دیرپا امن کی امید کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کی حمایت کا اعادہ کیا۔دونوں ممالک نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس ضمن میں اعلی سطح کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔
