Wednesday, April 8, 2026
ہومبریکنگ نیوزایران میں عوام پاکستانی پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے، مختلف شہروں میں جشن

ایران میں عوام پاکستانی پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے، مختلف شہروں میں جشن

تہران (آئی پی ایس) ایران میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی، جہاں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا اور پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں ایرانی عوام کو پاکستانی پرچم اٹھائے خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ تہران سمیت مختلف شہروں میں جشن کا سماں ہے۔

پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی جس سے خطے میں بڑھتی کشیدگی میں کمی آئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فلیڈ مارشل سید عاصم منیر کے بروقت اقدامات نے ممکنہ بڑے تصادم کو ٹال دیا جبکہ لاکھوں افراد کو ممکنہ تباہی سے بچانے میں مدد ملی۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سخت مؤقف اور دھمکیوں کے باعث خطے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی تھی تاہم جنگ بندی کے بعد حالات میں بہتری آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔