ہومبریکنگ نیوزیو اے ای کو ادائیگی کا معاملہ؛ دوست ممالک کی پاکستان کو 5 ارب ڈالر سے زائد فراہمی کی یقین دہانی

یو اے ای کو ادائیگی کا معاملہ؛ دوست ممالک کی پاکستان کو 5 ارب ڈالر سے زائد فراہمی کی یقین دہانی

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کے دوست ممالک نے اسے 5 ارب ڈالر سے زائد کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متبادل ذرائع سے رقم کا بندوبست ہونےکو بعد پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر ادائیگی کا فیصلہ کیا، پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر4.8 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنا ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ان ادائیگیوں کا بندوبست کر لیا ہے، پاکستان کو مجموعی طور پر یو اے ای کو 3.5 ارب ڈالرز کے تین مخلتف فورم کی ادائیگی ہونا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یورو بانڈ دس سال کی مدت پوری کرنے کے بعد میچور ہوگیا، 1.3ارب ڈالر کے یورو بانڈ کی ادائیگی اسی ہفتے ہونا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔