Tuesday, March 31, 2026
ہومبریکنگ نیوزایاز صادق کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، قومی یکجہتی اور پارلیمانی کردار پر زور

ایاز صادق کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، قومی یکجہتی اور پارلیمانی کردار پر زور

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ قومی یکجہتی کے قیام کے لیے اپنا فعال کردارادا کریں۔مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے اہم اور تفصیلی ملاقات میں دونوں رہنماں نے ملک اور خطے کی مجموعی صورتحال سمیت پارلیمنٹ کے مثر کردار کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماں نے قومی یکجہتی، جمہوری استحکام اور سیاسی ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے اس امر پر اتفاق کیا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی قیادت کے درمیان مشاورت اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔

اس موقع پر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ قومی مفاد میں مشترکہ حکمت عملی اپنانا اور سیاسی روابط کو مزید مثر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں پر زور دیا کہ وہ قومی یکجہتی کے قیام کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں۔انہوں نے خطے کی کشیدہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں پاکستان اپنا فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے اسپیکر قومی اسمبلی کے پارلیمانی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پارلیمنٹ کا کردار کلیدی اہمیت اختیار کرچکا ہے۔انہوں نے اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے زور دیا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلوں کے لیے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔