ہومپاکستانبیرونی طاقتوں کے پاوں پڑنے والے نااہل ملکی بدنامی کا باعث رہے ہیں، شہباز گِل

بیرونی طاقتوں کے پاوں پڑنے والے نااہل ملکی بدنامی کا باعث رہے ہیں، شہباز گِل

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ بیرونی طاقتوں کے پاوں پڑنے والے نااہل ملکی بدنامی کا باعث رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ درباری پن سے وزیراعظم بننے والے اپنے حلقے سے ہارے ہیں۔شہباز گِل نے کہا کہ آج عوام کے نام پر پراپیگنڈا کرنے والوں کو عوام 2018 میں مسترد کر چکے ہیں، آج جی حضوری کرنے والا نہیں ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والا غیرت مند وزیراعظم ہے۔انہوں نے کہا کہ موصوف اپنے دور کی مہنگائی کو مارکیٹ کنڈیشن گردانتے رہے ہیں، 2018 کے دگرگوں معاشی حالات کو وزیراعظم عمران خان نے سنبھالا ہے۔شہباز گِل کا کہنا تھا کہ ایسا ممکن نہیں کہ کرپشن کا ذکر ہو اور وہاں شریف خاندان کا نام نہ آئے ،عدالتوں سے لیکر عالمی میڈیا تک میاں مفرور کرپشن اور چوری سے ہی جانے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کے کاوی مساوی نواز شریف کو کرپٹ اور چور کا خطاب دے چکے ہیں، امریکی ائیر پورٹ پر پینٹ اتروانے والے امریکی فون کے طعنے دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ پوری زندگی ملکی اداروں کو بدنام کرنے والے اداروں کے تحفظ کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔