اسلام آباد(آئی پی ایس)سپریم کورٹ سے اغوا برائے تاوان کے تین ملزمان 18 سال بعد بری ،عدالت نے ملزمان عبدالوہاب، ظہیر احمد اور وارث علی کو شک کا فائدہ دے کر بری کیا ۔وکیل ملزمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی جیل میں شناخت پریڈ نہیں کی گئی، مدعی نے عدالت میں ملزمان کو شناخت کیا۔ وکیل نے کہا کہ عدالت میں ملزمان کی شناخت کی قانونی حیثیت نہیں۔خیال رہے کہ ملزمان پر لاہور سے آٹھ سال بچے معید کو تاوان کیلئے 2005 میں اغوا کا الزام تھا ۔انسداد دہشتگردی عدالت نے 5 ملزمان کو عمر قید سنائی تھی ۔لاہور ہائی کورٹ نے اپیل میں دو ملزمان رضوان اور اشفاق کو بری کر دیا تھا ۔ہائیکورٹ نے تین ملزمان وہاب، ظہیر اور وارث کی عمر قید برقرار رکھی تھی۔
سپریم کورٹ سے اغوا برائے تاوان کے تین ملزمان 18 سال بعد بری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
